کراچی کے علاقے منگھوپیر میں داعش کے دو دہشتگرد ہلاک،لیپ ٹاپ اور ہٹ لسٹ پر پولیس افسران کی فہرست برآمد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے علاقے منگھوپیر سے حساس اداروں اور پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے دودہشتگردوں کو ہلاک کردیا اور نے کے قبضے سے لیپ ٹاپ برآمد کرلئے جن میں سے افسران کے ناموں کی فہرست برآمد کی گئی ہے۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے دودہشتگردو ں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے لیپ ٹاپ ملے اورا ن لیپ ٹاپ میں ان پولیس افسران کی فہرست ملی ہے جن کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جانا تھا۔ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق جب دہشتگردوں کو گھیر ا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ددنوں دہشتگرد جو کہ ڈی ایس پی فیض شکر ی کے قتل اور دیگر قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے ہلاک ہوگئے۔