پولیس افسر چلتا پھرتا خود کش بمبار، گھی کے ڈبے میں دھماکہ خیز مواد عدالت لے آیا

پولیس افسر چلتا پھرتا خود کش بمبار، گھی کے ڈبے میں دھماکہ خیز مواد عدالت لے ...
پولیس افسر چلتا پھرتا خود کش بمبار، گھی کے ڈبے میں دھماکہ خیز مواد عدالت لے آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) کراچی پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) چلتا پھرتا خود کش بمبار بن گیا، گھی کے ڈبے میں دھماکہ خیز مواد عدالت لے آیا تاہم کوئی ناخوشگور واقعہ سامنے نہیں آیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کراچی پولیس کا اے ایس آئی عنایت اللہ نصیر حفاظتی اقدامات یا انتظامات کے ملزمان سے برآمد دھماکہ خیز مواد، انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لے آیا اور سینکڑوں شہریوں کیلئے چلنا پھرتا خود کش بن گیا۔

بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے فیکٹری جلانے کا اعتراف کرلیا

اے یس آئی عنایت اللہ کریکر اور دیگر دھماکہ خیز مواد کو گھی کے خالی ڈبے میں عدالت لے آیا تھا تاہم کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آی۔ اے ایس آئی عنایت اللہ نے بتایا کہ کیس پراپرٹی منتقل کرنے کا کوئی محفوظ نظام نہیں اس لئے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ گھی کے ڈبوں میں لے جانے پر مجبور ہیں حتیٰ کہ ہم دھماکہ خیز مواد گھی کے ڈبوں میں ہی ایف ایس ایل کے لئے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کیس پراپرٹی اور دھماکہ خیز مواد کی منتقلی میں تفتیشی افسران کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اے ٹی سی میں مال خانہ نہ ہونے سے بھی مسائل درپیش ہیں۔

مزید :

کراچی -