کراچی پولیس نے بھتہ خور، اغوا کار اور جعلی کرنسی استعمال کرنے والے 5ملزمان گرفتار کر لئے

کراچی پولیس نے بھتہ خور، اغوا کار اور جعلی کرنسی استعمال کرنے والے 5ملزمان ...
کراچی پولیس نے بھتہ خور، اغوا کار اور جعلی کرنسی استعمال کرنے والے 5ملزمان گرفتار کر لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں بھتہ خور، اغوا کار اور جعلی نوٹ استعمال کرنے والا بھی شامل ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد میں انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرکے جعلی نوٹ استعمال کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ملزم محمد لطیف نے عزیرآباد بازار میں 15 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں سے خریداری کی تھی جس کے قبضے سے ملزم محمد لطیف سے 21 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کرلئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم ایف آئی اے کا سابق اہلکار ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ بھتہ خور شاہد شیخ، محمد کاشف اور شکیل نے 5 لاکھ روپے بھتا طلب کیا تھا۔ملزمان نے قادر نامی شہری سے عید سے دو روز قبل بھتے کی ڈیمانڈ کی تھی۔ ملزمان نے شہری کو دھمکی آمیز خط لکھااور پستول کی گولیاں بھیجی تھی۔ نیوٹاون میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک اغوار کار گرفتار کرلیا۔ کارروائی میں ایک 23 سالہ خاتون عروسہ کو بازیاب کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کی غرض سے گھر میں گھسنے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید :

کراچی -