شہرقائد میں موٹرسائیکل سواردہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ ،ہیڈ کانسٹیبل شہید ،اہلکارزخمی

شہرقائد میں موٹرسائیکل سواردہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ ،ہیڈ کانسٹیبل شہید ...
شہرقائد میں موٹرسائیکل سواردہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ ،ہیڈ کانسٹیبل شہید ،اہلکارزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈکانسٹیبل شہید جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

عمان ، اسرائیلی سفارتخانے میں فائرنگ ،2 اردن شہری ہلاک ، ایک اسرائیلی زخمی
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار دہشتگردوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر گولیوں کی بارش کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ کی زد میں 2پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کانسٹیبل موقع پر جام شہادت نوش کرگیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور شہید کانسٹیبل کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ایس ایس پی ملیر راؤانوار کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے ٹریفک پولیس پرفائرنگ کی جبکہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو سر اور دوسرے کو سینے میں گولیاں ماری گئیں۔فائرنگ کے واقع میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت محمد خان اور زخمی اہلکار کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دونوں پولیس اہلکار گلزار ہجری ٹریفک سیکشن میں تعینات تھے،تاہم نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔

مزید :

کراچی -