جمہوریت کو خطرہ ہوا تو شائد وزیراعظم سے زرداری کی بات ہو جائے، مولانا فضل الرحمان کا بھی معجزہ ہو سکتا ہے: مولا بخش چانڈیو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے اگر محسوس کیا کہ جمہوریت کو خطرہ ہے تو پھر نواز شریف سے شائد بات ہو جائے۔ اب تو مولانا فضل الرحمان بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں، ان کا اپنا کوئی معجزہ ہو سکتا ہے۔
پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سیاست میں کسی کیلئے دروازے بند نہیں کئے اور آصف علی زرداری نے کبھی نواز شریف کے خلاف بات نہیں کی لیکن مسلم لیگ (ن) کے وزراءاور مشیر ماسوائے اپوزیشن کو طیش دلانے کے اور کچھ نہیں کرتے۔
خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
ان کا کہنا تھا فوج ہمارا ادارہ ہے جو مشکل حالات میں عوام کی خدمت کرتا ہے لیکن کچھ لوگ فوج کو اقتدار میں آنے کی دعوت دیتے ہیں ۔ آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے اگر محسوس کیا کہ جمہوریت کو خطرہ ہے تو پھر شائد بات ہو جائے ، اب تو مولانا فضل الرحمان بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں، ہو سکتا ہے کہ ان کا اپنا کوئی معجزہ ہو جائے۔