ایم کیو ایم وفد کی کے الیکٹرک حکام سے ملاقات، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر اظہار تشویش، رات 10 بجے کے بعد بجلی بند نہ کی جائے: خواجہ اظہار الحسن

ایم کیو ایم وفد کی کے الیکٹرک حکام سے ملاقات، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر اظہار ...
ایم کیو ایم وفد کی کے الیکٹرک حکام سے ملاقات، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر اظہار تشویش، رات 10 بجے کے بعد بجلی بند نہ کی جائے: خواجہ اظہار الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کی قیادت میں ایم کیو ایم رہنماوں کے وفد نے کے الیکٹرک حکام سے ملاقات کی ہے جس میں شہر میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن پتا نہیں حکومت کی ایسی کیا محبت ہے کہ کے الیکٹرک سے لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر بات ہی نہیں کرتی۔ کے الیکٹرک حکام سے کہا ہے کہ شہر میں رات 10 بجے کے بعد لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے جبکہ رمضان میں سحر اور افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے ۔
دوسری طرف کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی طلب تین ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے جبکہ کے الیکٹر ک کے پاس 2700 میگاواٹ بجلی ہے اور شہر میں تین سے ساڑھے تین سو میگاواٹ بجلی کی کمی ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

مزید :

کراچی -