نواز شریف کے ساتھ موازنہ میری توہین ہے :عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے جب پوچھا گیا کہ پیسا کیسے کما یا تو جواب میں ایک قطری خط پکڑ دیا ،اس سب کے بعد بھی نواز شریف لوگوں میں جا کر عدالتوں پر حملے کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ میرا موازنہ کرنے سے زیادہ میری توہین نہیں ہو سکتی ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد واحد پاکستانی ہوں جس نے باہر پیسے کمائے اور اپنے ملک لے کر آیا ۔ان کا کہنا تھا کہ 160ممبران اسمبلی کو شرم نہیں آتی جنہوں نے ایک مجرم کو پارٹی کا سربراہ بنانے کی حمایت کی ،یہ جمہوریت کی توہین ہے ۔پرویز مشرف کے عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ جنرل مشرف کو باہر کس نے جانے دیا اور کون ذمہ دار تھا اس کا ،مشرف سے متعلق نواز شریف سے پوچھتا ہوں ،اسے کس نے نکالا ؟۔