کراچی ایئر پورٹ میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم ڈیڑھ کلو منشیات سمیت گرفتار

کراچی ایئر پورٹ میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم ڈیڑھ کلو منشیات سمیت ...
کراچی ایئر پورٹ میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم ڈیڑھ کلو منشیات سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق سرگودھا کا رہائشی ممتاز نجی ایئر لائن این ایل 751 کے ذریعے جدہ جا رہا تھا،سکیورٹی اہلکاروں نے شک پڑنے پر سامان کی تلاشی لی تو ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ،ملزم نے ہیروئن سوہن حلوے کے ڈبے میں چھپا رکھی تھی ، ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔سندھ میں ایجوکیشن ایمر جنسی ناکام ،ضلع عمر کوٹ میں 356 سرکاری سکول بند،اساتذہ غائب،بائیومیٹرک نظام غیر موثر

مزید :

کراچی -