مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں،پاکستان کیلئے شہید ہوجاﺅں گا،ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں دوں گا،میرے قتل کے ذمہ دار الطاف حسین ہونگے:عامر لیاقت

مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں،پاکستان کیلئے شہید ہوجاﺅں گا،ایم کیو ایم کا ساتھ ...
مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں،پاکستان کیلئے شہید ہوجاﺅں گا،ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں دوں گا،میرے قتل کے ذمہ دار الطاف حسین ہونگے:عامر لیاقت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عامر لیاقت نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہےمجھے مار دیا جائے،مجھے مارنے اور بوری تیار ہونے پیغام مل رہے ہیں،میرے قتل کے ذمہ دار الطاف حسین ہونگے،میں پاکستان کیلئے شہید ہوجاﺅں گا، ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں دوں گا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات سننے کو کوئی تیار نہیں،جب آئین پاکستان مسمار ہوگا تو دفتر بھی مسمار ہونگے،بیان سے لاتعلقی  سےکچھ نہیں ہوگا مکمل لاتعلقی کرنا ہوگی،الطاف حسین بولنا بند نہیں ہورہے ہیں،ان کی زبان بندی کرنا ہوگی،پاکستانی پرچم کو جلانا بند کیا چائے،”شٹ اپ“کال دیں،مسئلہ بہت اہم ہے ان لوگوں کو سمجھنا چاہیے،ہو سکتا ہےمجھے مار دیا جائے،مجھے مارنے اور بوری تیار ہونے پیغام مل رہے ہیں،میں پاکستان کیلئے مروں گا،پاکستان کیلئے شہید ہوجاﺅں گا، ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں دوں گا،خواجہ بھائی مجھے کل سے کہا جارہا ہے کہ آپ کی بوری تیار ہوگئی ہے،پاکستان کے جھنڈے کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں ہے۔
میں اکیلا ہوں مار دیا جاﺅں تو پاکستان کے پرچم میں دفنایا جائے،میرے قتل کے ذمہ دار الطاف حسین ہونگے،میرے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے،مجھے بلایا جائے گا تو میں سامنا کروں گا،میں پاکستان کا دشمن نہیں ہوں،کامران شاہد نے ویڈیو دکھائی تو پتہ چلا کہ پاکستان کے خلاف تقریر ہوئی ہے-

قائد نے پاکستان میں تقریر نہیں کی ،معاملات کو اس نہج پر نہ لایا جائے کہ پھر امن ممکن نہ رہے:خواجہ اظہار الحسن کی دھمکی
مکا چوک کی ایک تاریخ ہے،اس چوک کا نام شہید ملت لیا قت علی خان کے مکا کے لہرانے پر ہی رکھا گیا تھا،پاکستان اللہ کی رحمت سے بنا ہے کوئی اس کو گالی دے گا تو قانون قدرت تو حرکت میں آئے گا،مکا چوک میں اب مینار بنے گا،چوک کانام تبدیل ہونا اچھا اقدام ہے،معمار بننے کیلئے مسمار ہونا ضروری ہے،تبدیلیاں ہونا اچھی بات ہے،یہ سب ڈرامہ پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے،بیان سے لاتعلقی کیا چیز ہوتی ہے یہ اب پاکستان کی بات ہے۔