گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی مزار قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے : ترجمان

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی مزار قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے : ترجمان
گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی مزار قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے : ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث وہ آج مزار قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے ۔

ترجمان گورنر ہاﺅس سندھ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے سعید الزما ں صدیقی کو سرد موسم میں نکلنے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی لاپرواہی سینے میں انفیکشن کا باعث بن سکتی ہے لہذٰاوہ آج مزار قائد پر حاضری نہیں دے پائیں گے۔

بانی پاکستان کا140 واں یوم ولادت، پاک فوج کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

ترجما ن کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے سعیدالزماں صدیقی مزار قائد پر حاضری نہیں دیں گے تاہم ان کی جانب سے قائد اعظم کی سالگرہ کے موقع پر سٹاف پھولوں کی چادر چڑھائے گا۔
یاد رہے ولادتِ قائد اعظم کے موقع پر تینوں ملسح افواج کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی کی جاتی ہے۔

مزید :

کراچی -