پی ایس 114کراچی کا نتیجہ کالعدم قرار ، دوبارہ انتخابات کا حکم

پی ایس 114کراچی کا نتیجہ کالعدم قرار ، دوبارہ انتخابات کا حکم
 پی ایس 114کراچی کا نتیجہ کالعدم قرار ، دوبارہ انتخابات کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن ٹریبونل نے ایم کیوایم کی درخواست پر سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 محمود آبادکے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کر وانے کا حکم دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114محمود آبادسے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان اللہ مروت کی کامیابی کو متحدہ قومی موومنٹ کے رﺅف صدیقی اور تحریک انصاف کے اسرار عباسی نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا ۔درخواست گزاروں نے موقف اختیا ر کیا تھا کہ پی پی ایک سو چودہ میں پڑنے والے 93000ووٹوں میں سے صرف 10000ووٹوں کی تصدیق ہوسکی تھی اور نادرا نے باقی ووٹوں کی تصدیق سے انکار کر دیا تھا ۔الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے بعدپی ایس 114محمود آباد کے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کر وانے کا حکم دے دیا ۔