پارٹی قیادت نے اعتماد کیا تو سندھ کے عوام کی خدمت کروں گا:مراد علی شاہ

پارٹی قیادت نے اعتماد کیا تو سندھ کے عوام کی خدمت کروں گا:مراد علی شاہ
پارٹی قیادت نے اعتماد کیا تو سندھ کے عوام کی خدمت کروں گا:مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ کے ممکنہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز سے متعلق امور طے پاگئے ہیں،سندھ میں رینجرز کے مزید قیام اور اختیارات سے متعلق سمری موجودہ وزیر اعلیٰ منظورکرینگے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کابینہ میں تبدیلی کے فیصلوںکے بعد وزیر خزانہ جن کو اب وزیر اعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان ہے نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان جلد ہوجائیگا،پیپلزپارٹی قیادت جسے نامزد کرےگی وہ وزیر اعلیٰ ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی قیادت نے مجھ پراعتماد کیا تو صوبے کے عوام کی خدمت کرونگا،ممکنہ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز سے قیام اور اختیارات سے متعلق سمری موجودہ وزیر اعلیٰ منظورکرینگے۔
انہوں نے بتایا کہ پی پی کے ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس کل ہوگاجس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری کرینگے۔

مزید :

کراچی -