منگھو پیر میں پولیس مقابلہ ، کالعدم تحریک طالبان کے3دہشت گردہلاک

منگھو پیر میں پولیس مقابلہ ، کالعدم تحریک طالبان کے3دہشت گردہلاک
منگھو پیر میں پولیس مقابلہ ، کالعدم تحریک طالبان کے3دہشت گردہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سی آئی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سی آئی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد جوابی کاروائی میں پولیس نے مقابلہ کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔انچارج سی آئی ڈی پولیس علی رضا کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔انچارج سی آئی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جو دہشت گردی کی بڑی کاروائی میں استعمال ہو سکتا تھا۔