سندھ حکومت کا صوبے میں مقیم قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کا فیصلہ

سندھ حکومت کا صوبے میں مقیم قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کا ...
سندھ حکومت کا صوبے میں مقیم قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے صوبے میں مقیم قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ اس عمل میں رینجرز کی مدد لی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرز ،ایڈیشنل آئی جی اور سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر اہم حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو سرکاری زمینوں پر قائم دفاتر کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جبکہ اس موقع پر 93مدارس کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے ۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو کچی آباد ی میں آباد لوگوں کا ڈیٹای تیار کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ دہشتگردی میں ملوث تنظیموں کیخلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔سندھ حکومت نے صوبے میں مقیم قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ اس عمل میں رینجرز کی مدد لی جائے گی ۔