شہر قائد میں رینجرز کی کارروائیاں ،5ملزم گرفتار:ترجمان رینجرز
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔
این اے 4ضمنی انتخاب، سیاسی جوڑ توڑ ، سب کی نظریں مولانا فضل الرحمان پر
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چاکیواڑہ اورسعودآباد سے بھتا اور ڈکیتی کے3ملزمان گرفتار کر لئے گئے، جبکہ قائدآبادسے منشیات فروش جمیل عرف جمپک کو گرفتار کیا گیا، جبکہ قائدآباد سے ہی اغوابرائے تاوان کا ملزم اجمل خان بھی گرفتار کر لیا گیا۔رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ،یہ ملزمان بھتاخوری ،ڈکیتی اور منشیات سمگلنگ میں قانون نافذ اداروں کرنے والے کو مطلوب تھے۔