گلستان جوہر میں پولیس کی کارروائی،4 ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد

گلستان جوہر میں پولیس کی کارروائی،4 ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد
گلستان جوہر میں پولیس کی کارروائی،4 ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد کرکے ایک غیر ملکی اور خاتون سمیت6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

نوجوان نے بیوی پر بدچلنی کا الزام لگاکر11 ماہ کی بیٹی کو فیس بک پر لائیو قتل کردیا، معصوم بیٹی کو مارنے کے بعد نوجوان نے ایک اور ایسا کام کردیا کہ لاکھوں لوگوں کو اشکبار کردیا

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان سے گدھوں کی 4 ہزار سے زائد کھالوں کو برآمد کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق گلستان جوہر بلاک 12 میں پولیس نے کارروائی کی اور ہزاروں گدھوں کی کھالیں برآمد کی جن کو بیرون ملک بھجوایا جانا تھاجبکہ کھالوں کے 592 بورے برآمد کئے گئے ہیں جن کو لاہور سے کراچی لایا گیا تھا  ، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیاہے۔

مزید :

کراچی -