اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور دہشتگردوں میں مقابلہ ، 3حملہ آور ہلاک

اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور دہشتگردوں میں مقابلہ ، 3حملہ آور ہلاک
 اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور دہشتگردوں میں مقابلہ ، 3حملہ آور ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے اتحاد ٹاﺅن میں رینجرز اور دہشت گردوں میں مقابلے کے دوران تین حملہ آور ہلاک ہو گئے ۔

ابتک نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاﺅن دہشتگردوں کی موجودگی پر چھاپا مارا گیا جس پر ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے دو اہلکارزخمی ہو گئے تاہم جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے ۔.

صبح سویرے لاہور میں دھماکا

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بر آمد ہوئے ہیں جبکہ ہلاک دہشتگرد شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ فوری طور پر ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دہشت گردوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔