سربراہ کالعدم ٹی ٹی پی ملافضل اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

سربراہ کالعدم ٹی ٹی پی ملافضل اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
سربراہ کالعدم ٹی ٹی پی ملافضل اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چوہدری اسلم حملہ کیس میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اورکمانڈر شاہد اللہ شاہد سمیت دیگردہشتگردرہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس کاچالان اے ٹی سی کو موصول ہوگیا،چالان میں بتایا گیا کہ مقدمہ میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی گرفتار ہیں،چوہدری اسلم پر حملہ خود کش بمبار نعیم اللہ سے کروایا گیا جس کی نادرا کی مدد سے شناخت کی گئی، ہلاک دہشتگرد مدرسہ ربانیہ کا طالب علم اور پیر آباد کا رہائشی تھا جو 2000 سے 2009 تک افغانستان میں رہا ، کالعدم تحریک طالبان نے چوہدری اسلم پرحملہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہی کی۔بعدازاں عدالت نے ملافضل اللہ سمیت کالعدم تحریک طالبان کے دیگررہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔

آپریشن ”رد الفساد“،خیبرایجنسی کی وادی راجگال کے علاقے میں فضائی کارروائیاں،کئی دہشت گرد ہلاک،متعدد زخمی

مزید :

کراچی -