کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز،طلبہ کو تاحال ایڈمٹ کارڈ نہ مل سکے

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز،طلبہ کو تاحال ایڈمٹ کارڈ نہ مل سکے
کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز،طلبہ کو تاحال ایڈمٹ کارڈ نہ مل سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں  انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے لیکن طلبہ کو ابھی تک ایڈمٹ کارڈ بھی نہ مل سکے، انٹر بورڈ کی نا اہلی کھل کر  سب کے سامنے آگئی،بورڈ نے ایک  طالب علم کے ایڈمٹ کارڈ پر طالبہ کی تصویر لگادی۔

اپنی نا اہلی کا الزام کسی کے سر نہیں لگاتا، سیاست میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے:یوسف رضا گیلانی

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صبح سے طلبہ ایڈمٹ کارڈ لینے کے لیے انٹر بورڈ آفس میں موجود ہیں لیکن ابھی تک انہیں کارڈز جاری نہ کیے جا سکے جس کے باعث رات کے وقت بھی طلبہ ایڈمٹ کارڈ کے لیے بورڈ آفس میں موجودہیں۔کئی طلبہ نے کل ہونے والے پیپر کی تیاری بورڈ آفس کے لان میں ہی شروع کردی ہے ۔ نجی ٹی وی نے بورڈ ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ کئی نجی کالجوں نے ہمیں فارم ہی تاخیر سے جمع کروائے جس کے باعث طلبہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید :

کراچی -