شہر قائد میں پولیس مقابلہ ،2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد میں پولیس مقابلہ ،2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
شہر قائد میں پولیس مقابلہ ،2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث سینکڑوں افراد گرفتار، 13 اکاونٹس کا تعلق بھارت سے نکلا

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون پاکستان بازار میں2ڈاکوں شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اسی دوران گشت پر مامور پولیس کی گاڑی کو آتے دیکھ کر ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں دو نوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں پولیس اہلکاروں نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جن سے مزید تحقیقات کی جائے گی۔

مزید :

کراچی -