توقع تھی عدالتی نظام بہتر،فوجی عدالتوں میں توسیع کی ضرورت نہیں ہوگی :آفتاب شیر پاؤ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما آفتاب شیر پاؤنے کہا ہے کہ ہمیں یہ توقع تھی کہ عدالتی نظام میں بہتری آجائے گی اور فوجی عدالتوں میں توسیع کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ ہم فوجی عدالتوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی اجلاس میںشرکت کریں گے اوراپنا موقف بھی دیں گے لیکن اگر حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کرنی تھی تو انہیں نومبر میں اجلاس بلا کر اپوزیشن پارٹیوں سے مشاور ت کرنی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کر دی