نواز لیگ ،فنگشنل اور شہید بھٹو گروپ کے عہدیداروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

نواز لیگ ،فنگشنل اور شہید بھٹو گروپ کے عہدیداروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت ...
نواز لیگ ،فنگشنل اور شہید بھٹو گروپ کے عہدیداروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ نواز، فنگشنل لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ  کے 150عہدیداروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیا ر کر لی ۔

ابتک نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور نثارکھوڑو کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں اہم اجلاس ہوا جس دوران امتیاز شیخ کی سربراہی میں مسلم لیگ نواز، فنگشنل لیگ ، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو (پی پی پی ایس بی )اور مختلف تنظیموں کے 150نمائندوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اوربلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

سندھ ہائی کورٹ نے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کو ہٹانے کیلئے آج کی مہلت دیدی

پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نثار کھوڑو نے پارٹی میں شامل ہونے والے عہدیداروں سے وفاداری کا حلف لیا ۔
یاد رہے چند روز قبل فیصل صالح حیات بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت لیگی رہنماﺅں اور عمران خان کی سیاست سے اختلاف کرنے والے سیاستدانوں کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

مزید :

کراچی -