کراچی میں کوئی بھی برا کام ہو تو پولیس اور اچھا کام ہو تو رینجرز کا نام آتا ہے:خورشید شاہ

کراچی میں کوئی بھی برا کام ہو تو پولیس اور اچھا کام ہو تو رینجرز کا نام آتا ...
کراچی میں کوئی بھی برا کام ہو تو پولیس اور اچھا کام ہو تو رینجرز کا نام آتا ہے:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کوئی بھی برا کام ہو تو پولیس کا نام آتا ہے اور اچھا کام ہمیشہ رینجرز کے کریڈٹ پر جاتا ہے ۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ وسیم اختر کراچی کے مئیر بنے گے ۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، تحریک انصاف کے رہنماءعمران اسماعیل اور خرم شیر زمان ان کی رہائشگاہ پر پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے میئر وسیم اختر ہی ہوں گے۔ایم کیو ایم کے رہنماءخواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کرنے سے متعلق ایم کیو ایم نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے رہنماءعمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان کی حمایت کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے۔

مزید :

کراچی -