مشتاق رئیسانی کے بنگلوں سے مرسڈ یز، ہنڈا کار،پرائزبانڈ اور پراپرٹی کاغذات برآمد
کراچی (آن لائن) سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے کراچی میں موجود اثاثوں اور جائیداد کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، نیب حکام نے ڈی ایچ اے فیز تھری کے بنگلے میں موجود سکیورٹی گارڈز سے تحقیقات کی ہیں۔ نیب افسر ضمیر احمد عباسی نے تصدیق کی ہے کہ ڈی ایچ اے کے فیز تھری کے بنگلے سے مرسڈیز بینز 2012 ماڈل اور فیز 4 کے بنگلے سے ہنڈا سٹی ریکور کی گئی ہے، بنگلوں سے اہم دستاویزات بھی ملی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان میں پرائز بانڈ اور پراپرٹی کے کاغذات شامل ہیں جن کی تصدیق ہونا باقی ہے۔