نواز شریف نے کراچی میں قیام امن کے لئے کچھ نہیں کیا،وزیراعظم کو پانا مہ کیس نے پریشان کررکھا ہے:سلیم مانڈوی والا

نواز شریف نے کراچی میں قیام امن کے لئے کچھ نہیں کیا،وزیراعظم کو پانا مہ کیس ...
نواز شریف نے کراچی میں قیام امن کے لئے کچھ نہیں کیا،وزیراعظم کو پانا مہ کیس نے پریشان کررکھا ہے:سلیم مانڈوی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوالا نے کہا ہے کہ نوا زشریف نے کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا انہیں توپانامہ کیس نے پریشان کر رکھا ہے ۔

پولیس اور حساس اداروں کاخانیوال میں سرچ آپریشن ، اشتہاری سمیت 8افراد گرفتار

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے حیدرآباد میں ایکسپریس وے کو موٹر وے کا نام دے دیا جبکہ انہیں یہ بھی معلوم ہی نہیں کہ حیدر آباد میں یونیورسٹی پیپلزپارٹی نے قائم کی ہے۔وزیراعظم اس بات سے لاعلم ہیں کہ آج بھی ملک میں لوڈشیڈنگ کا دور دورہ ہے ۔آنیوالے انتخابات میں سندھ کے عوام نواز شریف سے پوچھیں گے کہ ان کیلیے کیاکیاہے؟۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی شہر میں امن کی فضاقائم کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ اس شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پیپلزپارٹی نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

کراچی -