شہر قائد میں رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 4ملزمان گرفتار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لند ن کے 4ملزما ن کو گرفتار کر لیا۔
صدر پی ٹی سی ایل ڈینئل رٹز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں رینجرز کی بھاری نفری نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 4ملزمان کو دھر لیاجن کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے بتایا جارہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتارملزمان شہر میں بھتاخوری ،منشیات فروشی اورڈکیتیوں میں بھی ملوث ہیں۔ بعد ازاں زیر حراست ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔