سندھ پولیس بجٹ میں کروڑوں کے گھپلے۔، نیب نے ایس ایس پی کوطلب کر لیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس بجٹ میں کروڑوں روپے خرد برد کا الزام پر نیب نے ایس ایس پی نعیم شیخ کو تفتیش کیلئے کل (منگل )طلب کرلیا۔نیب حکام کے مطابق نیب انکوائری کمیٹی نعیم شیخ سے الزامات سے متعلق تفتیش کرے گی، ایس ایس پربطور اے آئی جی لاجسٹک کرپشن کرنے کا الزام ہے۔
داعش کی جانب سےمغوی بچے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کئے جانے کا انکشاف
تفصیلات کے مطابق نعیم شیخ کے اے آئی جی لاجسٹک دورمیں پولیس اکاونٹ میں فیڈنگ چارجز کی رقم بھجوائی گئی تھی، بینک اکاؤ نٹ سے رقم کیش کی صورت میں نکلوائی گئی۔نعیم شیخ اس وقت اے آئی جی اسٹبلشمنٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔
لاہور میں اے این ایف کی کارروائی33کلو چرس، 27کلو افیون برآمد،2ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی سمیت 11اعلیٰ پولیس افسران نیب کی زد میں ہیں،پولیس افسران کے خلاف غیرقانونی بھرتیاں، تفتیشی اور پیٹرول فنڈز میں خرد رد کی تحقیقات جاری ہیں۔،گزشتہ دنوں بھی نیب نے سندھ پولیس کے تین افسران کو تفتیش کیلئے طلب کیا تھا۔