پورے شہر اور بلدیہ ٹاون کا بڑا مسئلہ قلت آب، لوگ پانی کے بغیر گرمی میں بلبلا رہے ہیں: وسیم اختر

پورے شہر اور بلدیہ ٹاون کا بڑا مسئلہ قلت آب، لوگ پانی کے بغیر گرمی میں بلبلا ...
پورے شہر اور بلدیہ ٹاون کا بڑا مسئلہ قلت آب، لوگ پانی کے بغیر گرمی میں بلبلا رہے ہیں: وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پورے شہر اور بلدیہ ٹاون کا بڑا مسئلہ قلت آب ہے اور سیوریج ہے پورے شہر میں نکاسی وفراہمی آب کا نظام درہم برہم ہے کاروبار سے بڑھ کر انسانی جا ن ہوتی ہے۔

چوہدری سرور کی سیاسی خدمات کے 20 سال مکمل، اٹلی کی بریشیا پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام جلسہ

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ شہری آبادیوں کے بجائے پانی چوری کرکے کارخانوں اور فیکٹریوں کو فراہم کیا جارہا ہے اور، لوگ پانی کے بغیر گرمی میں بلبلا رہے ہیں، ہم نے اسمبلی میں بھی قلت آب پر آواز اٹھائی ہے، ہمارے پاس اختیارات، وسائل اور فنڈز نہیں ہیں پھر بھی عوام میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں پانی کے مسائل جلد حل کئے جائیں اور انڈسٹریل ایریا کی طرف جانے والے پانی کو روکا جائے کیو نکہ ہارون آباد سے پانی بڑے پیمانے پر ناجائز کنکشنز کے ذریعے چوری کیا جارہا ہے جبکہ میر ی ایم ڈی واٹر بورڈ سے اس مسئلہ پر بات ہوئی ہے اور پراچہ پمپنگ سٹیشن کے لئے ایک ماہ کے لئے جنریٹر کرائے پر لینے کے لئے کہا ہے، جس سے ماہ رمضان میں پانی کی قلت پر بڑی حد تک قابو پالیا جائے گا۔

مزید :

کراچی -