مدرسے کی بچیوں کو تصدیق کے بعد والدین کے حوالے کریں گے: آئی جی سندھ

مدرسے کی بچیوں کو تصدیق کے بعد والدین کے حوالے کریں گے: آئی جی سندھ
مدرسے کی بچیوں کو تصدیق کے بعد والدین کے حوالے کریں گے: آئی جی سندھ
کیپشن: IG Sindh (Ghulam Haider Jamali)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ مدرسے کی بچیوں کوتصدیق کے بعد عدالت کے ذریعے والدین کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ بچیوں کی سیکیورٹی کیلئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ تمام معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور اگر کوئی بے گناہ ہوا تو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بچی کا تعلق بہاولپور سے تھا جسے اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر بچیاں پولیس کی نگرانی میں ہیں۔