اگر جھوٹ بولنے کا آسکر ہوتا تو وہ عمران خان کو ملتا : شرجیل میمن

اگر جھوٹ بولنے کا آسکر ہوتا تو وہ عمران خان کو ملتا : شرجیل میمن
اگر جھوٹ بولنے کا آسکر ہوتا تو وہ عمران خان کو ملتا : شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءشرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نےبدتمیزی کرنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔اگر جھوٹ بولنے والے کو آسکر ایوارڈ دیا جاتا تو وہ عمران خان کو ملنا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بات کو زبردستی منوانا چاہتے ہیں اور میں ان کو کہوں گا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال نہ کریں اور اگر ان کے پاس کوئی دھاندلی کے ثبوت ہیں تو وہ قوم کے سامنے لے کر آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر مہذب زبان استعمال کرنے سے جھوٹ سچ میں تبدیل نہیں ہو جاتا۔عمران خان ماڈرن طالبان ہیں اور وہ ہمارے جیالوں کا امتحان نہ لیں ورنہ ہمیں بھی ان کی زبان میں بات کرنا آتا ہے۔