غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا ، والد کے معاف کرنے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا ، والد کے معاف کرنے پر سرکار کی مدعیت ...
غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا ، والد کے معاف کرنے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا ، والد نے بیٹے کو فوری طور پر معاف کردیا، پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میں بار بار منع کرنے کے باوجود مشکوک حرکتوں سے باز نہ آنے پر بھائی نے غیرت کے نام پر بے دردری سے بہن کو قتل کردیا۔ ملزم حیات نے اپنی بہن 17 سالہ سمیرا پر شدید تشدد کیا جس کے بعد مقتولہ ڈیڑھ گھنٹے تک اہل محلہ کے سامنے تڑپتی رہی لیکن کسی نے اس کی مدد نہ کی بلکہ اس کا ملزم بھائی پاس بیٹھا موبائل پر گیم کھیلتا رہا جبکہ اہل محلہ سارے واقعے کی ویڈیو بناتے رہے۔
ملزم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا اور کہا کہ اس نے متعدد بار اپنی بہن کو غیر اخلاقی حرکتوں سے باز رکھنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئی جس کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا ہے۔
دوسری طرف ملزم کے والد نے پولیس کے پہنچنے پر اپنے بیٹے کو فوری طور پر معاف کردیا اور کہا کہ مارنے والا میرا بیٹا اور مرنے والی میری بیٹی ہے اور دونوں ہی میرے لیے ایک جیسے ہیں اس لیے اپنے بیٹے کو معاف کرتاہوں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی لاش قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مقتول لڑکی کی ماں کو فریق بنانے کیلئے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ مقتولہ کے والد اور والدہ میں علیحدگی ہوچکی ہے جس کی وجہ سے والدہ الگ گھر میں رہتی ہے۔

مزید :

کراچی -