گورنر سندھ سے چودھری نثارکی ملاقات،ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرمحمد زبیر سے چودھری نثار نے ملاقات کی اور ملکی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد زبیر اور وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی،جبکہ دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال پربات چیت کی اور کراچی میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے میں باہمی دلچسپی کااظہار کیا۔