میاں افتخار حسین کی ایدھی سنٹر آمد، فیصل ایدھی سے ملاقات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین ایدھی سنٹر پہنچے جہاں انہوں نے فیصل ایدھی سے ملاقات کی ۔
گورنر سندھ سے چودھری نثارکی ملاقات،ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
تفصیلات کے مطابق میاں افتخار حسین ایدھی سنٹر پہنچے اور معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی سے ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔بعد ازاں ان کا فیصل ایدھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے اور انہوں نے ملک و قوم اور انسانیت کیلئے جو جو فلاحی کام سرانجام دئیے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں جبکہ باچا خان اور عبدالستار ایدھی کا فلسفہ ایک تھا۔