گھر کے اندر سے پولیس پر فائرنگ، ملزم ہلاک
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایک شخص نے پولیسپر فائرنگ کردی، پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
ریاض پیر زادہ کے بعد ایک اور وفاقی وزیر مستعفی ہونے والا ہے، حامد میر کا دعویٰ
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق عزیز آباد پولیس کوگھر کے تنازعے کی اطلاع 15 پر موصول ہوئی تھی، جب پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر کے اندر سے ایک فردنے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کی شد ت کے بعد پولیس کی مزیدنفری کو جائے وقوعہ پر بلایا لیا گیا،جبکہ رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔ اسی دوران پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا گیا جبکہ مکان سے ایک دوسرے شخص کی لاش بھی ملی ہے۔
شمالی کوریا کیخلاف طاقت کا استعمال ہر گز قابل قبول نہیں :روس
ایس ایس پی کے مطابق مکان سے ملنے والی دوسری لاش مبینہ طور پر ملزم کی جانب سے گھریلو تنازعے کے دوران قتل کئے جانے والے شخص کی ہے۔