قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کراچی میں کارروائی ، لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کراچی میں کارروائی ، لیاری گینگ وار کا ملزم ...
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کراچی میں کارروائی ، لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

وفاق میں تاحال کرپشن جاری ،حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں:پرویز خٹک

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے پاک کالونی گولیمار میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران لیاری گینگ وارکے مرکزی ملزم کو دھر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت ماما یعقوب بلوچ کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہواہے۔ تاہم اہلکاروں نے برآمدہونیوالا اسلحہ اپنی تحویل میں لیتے ہوئے زیر حراست ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید :

کراچی -