ایس ایچ او پریڈی قتل کیس ، ساتھی پولیس ا ہلکار کو سزائے موت سنادی گئی
کراچی (مانیٹرننگ ڈیسک)ایس ایچ او پریڈی آغا اسد اللہ قتل کیس میں ساتھی پولیس ا ہلکار نزاکت کو سزائے موت سنادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار مجرم نزاکت کوموت کی سزا سنائی ہے ۔ واضح رہے کہ مجرم نے10 اپریل2013 کو فائرنگ کرکے آغااسداللہ کوقتل کیا تھا۔
سزائے موت سنائے جانے پر مجرم کا کہنا تھا کہ وہ جان بوجھ کر ایس ایچ او کو قتل نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ غیر ارادی طور پر گولی چلنے سے ایس ایچ او کا قتل ہوا ہے۔