کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ،سڑکیں پانی میں اور شہر تاریکی میں ڈوب گیا ،شہری مشکلات کا شکار

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ،سڑکیں پانی میں اور شہر تاریکی میں ڈوب گیا ...
کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ،سڑکیں پانی میں اور شہر تاریکی میں ڈوب گیا ،شہری مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائدمیں مون سون کی پہلی بارش کے بعد گلستان جوہر، پی ای سی ایچ ایس، کورنگی، ملیر اور ناگن چورنگی سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا لیکن موسلادھار بارش کی چند بوندیں گرنے سے 220 فیڈر ٹرپ کر گئے، کئی علاقوں میں تاریکی کا راج مستحکم ہو گیا، پیپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بھی بجلی بند ہے۔کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں بارش کی صورتحال کی پیش نظر احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے ۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق مون سون کی پہلی بارش کے بعد گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاو¿س سمیت شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہو جانے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ کراچی میں بجلی کی بندش کے سبب عام شہریوں کے علاوہ اعتکاف میں بیٹھے افراد بالخصوص شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے تین ہٹی پر احتجاج بھی کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ دریں اثناءریسکیو ذرائع کے مطابق، اورنگی ٹاو¿ن میں دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی ہے جبکہ ایک لڑکابجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے ،کچھ علاقوں میں صورتحال کی پیش نظر احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنڈے والے علاقوں میں سیفٹی کی وجہ سے فیڈر بند رکھے ہیں ،بارش کے باعث ٹرپ کرجانے والے 200میں سے 70فیڈر بحال کردیے گئے ہیں ۔

مزید :

کراچی -