عمران اسماعیل کانجم سیٹھی کو خط،چیئرمین پی ایس ایل سے کرکٹ بورڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کا مطالبہ
کراچی (ڈیلی پاکستان انا لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے نجم سیٹھی کو خط لکھ دیاہے جس میں انہوں نے چیئرمین پی ایس ایل سے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق عمران اسماعیل نے خط میں کہا ہے کہ آپ کی تقرری سے کرکٹ کا ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ،آپ قومی کرکٹ میں تباہی کے براہ راست ذمہ دار ہیں ،کھلاڑیوں میں جوئے جیسے مہلک رجحانات فروغ پا رہے ہیں ۔عمران اسماعیل نے خط میں نجم سیٹھی سے کرکٹ بورڈ سے علیحدگی کا مطالبہ کیاہے ۔