باہمت امریکی خاتون نے جان جوکھوں میں ڈال کر کارچوری ہونے سے بچالی

باہمت امریکی خاتون نے جان جوکھوں میں ڈال کر کارچوری ہونے سے بچالی
باہمت امریکی خاتون نے جان جوکھوں میں ڈال کر کارچوری ہونے سے بچالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) امریکا کی ایک باہمت خاتون نے اپنی کار جان جوکھوں میں ڈال کر چوری ہونے سے بچالی ، تفصیلات کے مطابق ،ا مریکا کے شہر ملوا کی کے گیس سٹیشن پر 26 سالہ خاتون سمتھ گیس بھر نے کیلئے گاڑی سے نکلی تو اس دوران ایک اور کار وہاں پر آکر رکی جس میں سے ایک شخص نکل کر ان کی کار میں سوار ہو گیا اور کار لے جانے کی کوشش کی یہ دیکھ کر سمتھ چھلانگ لگا کر کار کے بونٹ پر سوار ہو گئی، چور نے بھی کار چلا دی مگر سمتھ نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائپر کو مضبوطی سے تھام لیا اور ہوشیاری سے کار کے دروازے تک پہنچ کر دروازہ کھول دیا جس پر چور نے فرار ہونے میں ہی اپنی عافیت سمجھی ۔ اس طرح سمتھ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار چوری کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ویڈیو دیکھئے 

مزید :

کراچی -