چوری کا الزام لگنے پر گھریلو ملازمہ نے دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی

چوری کا الزام لگنے پر گھریلو ملازمہ نے دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر خود ...
چوری کا الزام لگنے پر گھریلو ملازمہ نے دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مالکان کی جانب سے چوری کا الزام عائد کرنے پر گھریلو ملازمہ نے دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈیفنس کے علاقے درخشاں میں 22 سالہ ساجدہ ایک بنگلے میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب گھر کے مالکان نے ملازمہ پر چوری کا الزام عائد کیا اور اسے سخت سست کہا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے پھندہ لگا کر خود کشی کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ گھر سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کیس کی مختلف پہلوو¿ں سے جانچ کر رہی ہے جس کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔

مزید :

کراچی -