فاروق ستار قائد ایم کیوایم کی ویٹو پاور ختم نہ کرتے تو متحدہ کا چلنا مشکل تھا :مراد علی شاہ

فاروق ستار قائد ایم کیوایم کی ویٹو پاور ختم نہ کرتے تو متحدہ کا چلنا مشکل تھا ...
فاروق ستار قائد ایم کیوایم کی ویٹو پاور ختم نہ کرتے تو متحدہ کا چلنا مشکل تھا :مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے متحدہ کے قائد کی ویٹو پاور ختم کر کے اچھا قدم اٹھایاہے ،قبضے کی زمین پر بنے متحدہ کے دفاتر گرانے کے کام میں میری مرضی شامل ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ فاروق ستار قائد ایم کیوایم کی ویٹو پاور ختم نہ کرتے تو ایم کیوایم کا چلنا مشکل تھا ،انہوں نے متحدہ قائد کی ویٹو پاور ختم کرکے اچھا قدم اٹھایاہے ،22اگست کے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  قبضے کی زمین پر بنے متحدہ کے دفاتر گرانے کے کام میں میری مرضی شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی پارٹی کو ختم کرنے کا بول ہی نہیں سکتا ،اگر ایم کیوایم میں کوئی دہشتگرد یا جرائم پیشہ افراد ہیں تو انہیں ختم کیا جانا چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ بھوک ہڑتال کے دوران ایم کیوایم کے تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے تھے ،پانچ چھ خواتین کو گرفتار کیا گیاہے جو ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ کرتی نظر آئیں ہیں ۔مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ مک چوک حقیقت میں لیاقت علی خان چوک ہی تھا ،بس اسے بحال کیا گیاہے ،مکا چوک پر بنا ہوا مکا لیاقت علی خان سے ہی منسوب نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن و امان پورے ملک کا مسئلہ ہے ،سب نے مل کر اس کیلئے کام کرناہے ،نیشنل ایکشن پلان پر سب سے زیادہ کام ہم نے کیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ قانون سے اوپر کوئی نہیں ہے میں نے خود ممبر رہتے ہوئے الزامات کا سامنا کیاہے ۔حال ہی میں ایم کیوایم چھوڑنے والے آصف حسنین سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف حسنین نے جو پارٹی بدلی اس کا جواب وہی بہتر دے سکتے ہیں ۔

مزید :

کراچی -