کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،اسلحہ برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے عثمان آباد میںرینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے بڑ ی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا جن میں دو سیون ایم ایم رائفل ،دو دستی بم اور گولیاں شامل ہیں ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی گرفتار ملزم عمران عرف سعید کی نشاندہی پر کی گئی ۔