چوری روکنے کیلئے نئی موٹرسائیکلوں پر ٹریکر نصب کئے جائیں، کراچی پولیس چیف

چوری روکنے کیلئے نئی موٹرسائیکلوں پر ٹریکر نصب کئے جائیں، کراچی پولیس چیف
چوری روکنے کیلئے نئی موٹرسائیکلوں پر ٹریکر نصب کئے جائیں، کراچی پولیس چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ٰڈیسک) کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے سندھ حکومت کو خط لکھا ہے کہ چوری روکنے کیلئے نئی موٹر سائیکلوں میں ٹریکر نصب کئے جائیں جس سے تخریب کاری کی روک تھام میں مددملے گی تاہم ٹریکر کے اخراجات موٹر سائیکل مالک ادا کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے کے لیے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کے احکامات دئیے جانے چاہئیں ، ٹریکر کے اخراجات موٹر سائیکل خریدنے والا ادا کرے گا، ٹریکر نصب ہونے سے تخریب کاری کی وارداتوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ ایڈیشنل آئی جی کے مطابق ٹریکر کی مدد سے چوری ہونے والی گاڑی کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔

مزید :

کراچی -