وہ وقت جب شاہدآفریدی نے اپنی صاحبزادی کو ٹی وی کے سامنے ایسی قابل اعتراض حرکت کرتے دیکھ لیا کہ غصے میں آکر سیٹ ہی توڑ ڈالا کیونکہ ۔ ۔ ۔

وہ وقت جب شاہدآفریدی نے اپنی صاحبزادی کو ٹی وی کے سامنے ایسی قابل اعتراض حرکت ...
وہ وقت جب شاہدآفریدی نے اپنی صاحبزادی کو ٹی وی کے سامنے ایسی قابل اعتراض حرکت کرتے دیکھ لیا کہ غصے میں آکر سیٹ ہی توڑ ڈالا کیونکہ ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹی 20کپتان شاہدآفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ اُنہوں نے اپنے ہی گھر میں ٹی وی سیٹ توڑ دیا تھا، وہ کمرے سے باہر نکلی تو ان کی صاحبزادی ٹی وی کے سامنے ’آرتی اتارنے‘ کی نقل کررہی تھی ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدآفریدی نے بتایاکہ ان کی اہلیہ ٹی وی کم دیکھتی ہیں لیکن کبھی کبھار بھارتی ڈرامے دیکھتی تھیں تو اُنہوں نے ہدایت کررکھی تھی کہ خود اکیلے میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھ لیا کریں لیکن بچوں کو نہ دکھایاکریں، وہ ٹی وی دراصل بیگم کی وجہ سے ہی توڑاتھا، ایک مرتبہ میں کمرے سے باہر نکلا تو انشیٰ یا اقصیٰ ٹی وی کے سامنے کھڑی تھی اور آرتی اتارنے کی نقل کررہی تھی ، میں نے جیسے ہی دیکھاتو خود پر قابو نہیں رکھ سکا اور کہنی سے ہی ٹی وی دیوار کے اندر کردیا۔
شاہدآفریدی نے کہاکہ بچوں کی تربیت بہت ضروری ہے ، ہماری آج کل کی مائیں بچوں کے شورکرنے یا رونے پر آئی پیڈ، آئی فون یا ٹی وی کھول کر دے دیتی ہے لیکن اتنا وقت نہیں بچوں کے پاس بیٹھ کر انہیں سمجھائے اور ان سے بات کرے ۔ویڈیو دیکھئے 


Shahid Afridi Got Angry on His Wife Because .. ?? by aman57

مزید :

کراچی -