پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے بھارتی نگرانی میں افغانستان میں ایئربیس بنائے جائینگے

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے بھارتی نگرانی میں افغانستان میں ...
پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے بھارتی نگرانی میں افغانستان میں ایئربیس بنائے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور ایٹمی مصنوعات کو ٹارگٹ کرنے کے لئے افغانستان کے دو مقامات پر خفیہ ہوائی سروس شروع کرنے اور اعلیٰ اقسام کے ڈرون ایئر بیس بنانے کی تیاری ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی کے سائوتھ بلاک میں امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور انڈیا کے ایٹمی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ اطلاع ہے کہ سائوتھ بلاک کے پرائم منسٹر آفس میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو ٹارگٹ کرنے کے لیے افغانستان میں امریکہ کی مدد سے بھارت کی نگرانی میں خفیہ مقامات سے پاکستان کے ایٹمی تنصیبات کی مانیٹرنگ کیلئے ایئر بیس بنائے جائیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ اسرائیل نے بھارت کو اس حوالے سے 2016ء میں خود کار سسٹم سے لیس ایسے طیارے دئیے ہیں جو کسی گرفت میں آئے بغیر پاکستان کے ایٹمی سسٹم اور تنصیبات کی مانیٹرنگ کرسکے گا۔ کہا جارہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔ بھارت اس حوالے سے خاصا متحرک دکھائی دے رہا ہے۔ برطانوی ایٹمی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے زیادہ خطرناک پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے، اس کی مانیٹرنگ ضروری ہے۔

مزید :

کراچی -