مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کے لیے آواز بلند کردی ،ایسا مطالبہ کردیا کہ آپ بھی چکرا جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے ،سب کو دعوت دیتا ہوں شہر کے لیے ہمارے ساتھ آئیںدیں ،ہم مخالف جماعت کے میئر کے لیے بھی اختیارات مانگ رہے ہیں ۔کراچی میں مفتی نعیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے اور خراب سیوریج سسٹم جیسے مسائل پر قابو پانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی جماعت یا رہنما کراچی کے بارے میں بات کرے گا تو ہم اس کا ساتھ دیں گے ،ہم مخالف جماعت کے میئر کے لیے اختیارات مانگ رہے ہیں ،ہمارے 16میں سے 8مطالبات مئیر کراچی کے لیے مانگے ہیں ۔مصطفی کمال نے کہا کہ مفتی نعیم کو 14مئی کو دعوت دی ہے ،وہ اگلے ماہ ہمارے جلسے میں شریک ہو نگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کراچی کس طرح ٹھیک ہو گا ،ہمارے مطالبات پر عمل نہ ہوا تو کراچی رہنے کے قابل نہیں ہو گا۔