سیاست میر ی روزی روٹی نہیں، 30سال بغیر مطالبہ کئے ایک پارٹی کو کامیاب کرواتے رہے:مصطفی کمال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس پی کے سربرا ہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ سیاست میری روزی روٹی نہیں ہے، ہم 30سالوں تک بغیر کوئی مطالبہ کئے ایک پارٹی کو کامیاب کرواتے رہے جس کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔
بی ایس ایف کا پاک بھارت سرحد سے ایک پاکستانی سمیت 2 مشکوک افراد گرفتار کرنے کا دعویٰ
تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا خطاب کورنگی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے 300 ارب روپے اپنے ہاتھ سے خرچ کیے،میں اپنی ذات کےلئے پارٹی کے لیے کچھ نہیں مانگ رہا بلکہ حکمرانوں سے شہریوں کیلئے ان کی بنیادی سہولیات کی مانگ کررہاہوں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے میئر کے ہوتے ہوئے کورنگی کی حالت خراب ہے جو کہ بہت افسوس کی بات ہے کراچی میں مزید کام کی ضرورت ہے ،آج کراچی کی سب کو فکر ہوگئی یہ سب پی ایس پی کا کمال ہے۔