وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد سے متعلق جائزہ اجلاس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ہے جس میں صوبے کی سیکیورٹی اور کراچی کی صو رتحال کے بارے میں جائزہ لیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکریٹری ،آئی جی سندھ ،محکمہ داخلہ سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے شرکا کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔
چینی سرمایہ کاروں کا کے پی کے میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کے چار منصوبوں کا فوری آغاز کا اعلان