امتحانات میں نقل کے خلاف کارروائی،3افراد پکڑے گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل کرنے کی شکایات موصول ہونے پر چیئرمین میٹرک بورڈکی جانب سے کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں تین افراد رنگے ہاتھوںپکڑے گئے۔
تفصیلاےت کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ کمرہ امتحان میں اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دیتے ہوئے3افرادپکڑے گئے،تینوں امیدواروں کے نام ہائی پاورویجیلنس کمیٹی کے حوالے کردیے گئے ہیں۔غفلت برتنے پرگورنمنٹ بوائزسیکنڈری سکول کلنٹن روڈکے سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور ویجلینس افسربھی سبکدوش کردیے گئے۔