ایس آئی یو پولیس کی بلدیہ میں کارروائی، 2ملزمان گرفتار
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ پولیس کی کارروائی میں 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ایس ایس پی سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ کے علاقہ میں کارروائی کی گئی جس میں 2ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ دونوں ملزمان پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہیں۔